ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آندھرا کابینہ نے قانون ساز کونسل ختم کرنے سے متعلق قراردادمنظورکی

آندھرا کابینہ نے قانون ساز کونسل ختم کرنے سے متعلق قراردادمنظورکی

Tue, 28 Jan 2020 00:02:26    S.O. News Service

امراوتی،27/جنوری (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) آندھرا پردیش کی کابینہ نے پیر کو ایک قرارداد منظور کرکے ریاستی قانون ساز کونسل کو ختم کرنے کے عمل کو ہری جھنڈی دکھا دی۔اس طرح کی تجویز اسمبلی میں بھی لائی جائے گی اور اسے ضروری کارروائی کے لیے مرکز کے پاس بھیجا جائے گا۔آندھراکی 58 رکنی کونسل میں وائی ایس آر کانگریس نو ارکان کے ساتھ اقلیت میں ہے۔اس میں اپوزیشن تیلگو دیشم پارٹی کے 28 اراکین ہیں۔حکمراں پارٹی ایوان میں سال 2021 میں ہی اکثریت حاصل کر پائے گی جب اپوزیشن ارکان کی چھ سال کی مدت ختم ہو جائے گی۔دراصل وائی ایس جگن موہن ریڈی کی حکومت گزشتہ ہفتے ریاست اسمبلی کے ایوان بالا میں ریاست میں تین دارالحکومتوں سے متعلق اہم بل کو منظور کروانے میں ناکام رہی تھی۔ اسی کے بعد ریاستی کابینہ نے یہ قدم اٹھایا۔


Share: